Dry Masala Chana Dal Recipe
Ingredients
- 2 cups Soaked Chana Dal
- 2 tbsp Tomato Puree
- Salt To Taste
- ½ tsp Turmeric Powder
- 1 tsp Finely Chopped Green Chilies
- ½ tsp Ginger Paste
- ¼ cup Water
- 1 tbsp Olive Oil
- 1 Finely Chopped Onions
- ½ tsp Red Chilli Powder
- ½ tsp Garam Masala Powder
- 1 tsp Finely Chopped Ginger
- ½ tsp Garlic Paste
- ½ cup Finely Chopped Coriander Leaves
Instructions
- Soak the Chana Dal for about 30 minutes. Then heat the oil in a pan, add the onions and sauté till light golden.
- Add ginger and garlic paste and sauté lightly.
- Add turmeric powder, red chilli powder, garam masala and 2 tablespoon water to avoid the masalas from burning.
- Now add tomato puree and cook till oil separates from masala.
- Add the chana dal, salt and 1 cup water. Mix well, cover and cook till the dal is done. The dal should be firm and not mushy and add more water if required.
- Remove from stove and add the chopped green chilies, chopped ginger and ½ finely chopped coriander and mix well.Garnish with reserved coriander leaves.
خشک مصالحہ چنا دال کی ترکیب
Ingredients
- بھیگی ہوئی چنے کی دال 2 کپ
- ٹماٹر پیوری 2 کھانے کے چمچ
- نمک 2 چٹکی
- ہلدی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
- باریک کٹی ہوئی ہری مرچ 1 چائے کا چمچ
- ادرک کا پیسٹ ½ چائے کا چمچ
- پانی ¼ کپ
- زیتون کا تیل 1 کھانے کا چمچ
- باریک کٹی پیاز 1
- لال مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
- باریک کٹی ادرک 1 چائے کا چمچ
- لہسن کا پیسٹ ½ چائے کا چمچ
- باریک کٹا ہرا دھنیا ½ کپ
Instructions
- چنا دال کو تقریباً 30 منٹ تک بھگو دیں۔ پھر ایک پین میں تیل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔
- ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
- ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور 2 کھانے کے چمچ پانی ڈالیں تاکہ مصالحے جلنے سے بچ جائیں۔
- اب ٹماٹر کی پیوری ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ تیل مصالحے سے الگ نہ ہوجائے۔
- چنے کی دال، نمک اور 1 کپ پانی ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کریں، ڈھانپیں اور دال بننے تک پکائیں۔ دال مضبوط ہونی چاہیے نہ کہ گیلی اور اگر ضرورت ہو تو مزید پانی ڈالیں۔
- چولہے سے اتار کر کٹی ہوئی ہری مرچ، کٹی ادرک اور آدھا باریک کٹا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- دھنیا کے پتوں سے گارنش کریں۔