Go Back

پستہ کیک رسک کی ترکیب

Prep Time 10 minutes
Cook Time 45 minutes
Total Time 55 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 6

Ingredients
  

  • انڈے 6
  • ونیلا اسسنس ¼ چاۓ کا چمچ
  • مکھن 250 گرام
  • چینی 250 گرام
  • میدہ 250 گرام
  • بیکنگ پاؤڈر 2 چاۓ کے چمچ
  • پستہ آدھا کپ کٹا ہوا

Instructions
 

  • ایک باؤل لیں اور اس میں انڈے ڈال کر اتنا پھینٹیں کی تھوڑا فومی ہو جاۓ۔ ونیلا اسینس ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔
  • ایک علیحدہ باؤل میں چینی اور مکھن ڈال کر چمچ سے مکس کریں پھر بیٹر سی اتنا پھینٹیں کے کریمی آمیزہ بن جاۓ۔پھر اس کو تین حصوں میں کر کے انڈوں میں ڈالیں اور ساتھ پھینٹتے رہیں۔
  • میدہ میں بیکنگ پاؤڈر مکس کر کے اس کو انڈے کی آمیزے میں آہستہ آہستہ ڈالیں اور اتنا پھینٹیں کے اچھے سے مکس ہو جاۓ،پستہ ڈال کر مکس کریں۔
  • اس آمیزے کوx96انچ کے چکنے پین میں ڈالیں۔ اوون میں رکھ کر ٹمپریچر کم کر کے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ کر دیں اور کیک کو آدھے گھنٹے تک بیک کریں ۔
  • کیک اوون میں سے نکل لیں، کیک کو مکمل ٹھنڈا کر لیں،اور کیک رسک جیسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
  • کیک رسک کو بیکنگ ٹرے میں رکھ کر دوبارہ سے دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کر لیں جب تک کی سنہرے اور خستہ ہو جائیں۔
  • باہر نکالیں مکمل ٹھنڈا کرنے کی بعد چاۓ کے ساتھ پیش کریں-

نوٹ:

  • آپ اس کو ہوا بند جار میں تین دن کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں