Go Back

بندو خان پراٹھا کی ترکیب

Prep Time 45 minutes
Cook Time 15 minutes
Total Time 1 hour
Cuisine Pakistani
Servings 6

Ingredients
  

  • میدہ 3 کپ
  • نمک ½ چائے کا چمچ
  • تیل 2 کھانے کے چمچ
  • انڈہ پھینٹا ہوا 4 چائے کا چمچ
  • پانی حسب ضرورت

 پیسٹ بنانے کےلئے:

  • گھی پگھلا ہوا 4 کھانے کے چمچ
  • انڈہ پھینٹا ہوا 4 چاۓ کے چمچ
  • میدہ چھڑکنے کے لئے

Instructions
 

  • میدہ کو ایک ڈھیر کی صورت میں چھان لیں ،درمیان میں ایک گڑھا بنائیں اس میں انڈہ ،نمک، اور پانی ڈال کر ملائم آٹا گوندھ لیں۔
  • پھر تیل ڈال کر دوبارہ گوندھیں اس کو نم کپڑے سے ڈھانپ کر آدھے گھنٹے کی لئے رکھ دیں۔
  • اِس دوران گھی اور انڈہ مکس کرکے پیسٹ بنا لیں
  • اس کے بعد آٹے کے آٹھ سے دس پیڑے بنا لیں.ایک پیڑہ لے کر اسے تھوڑا سا پھیلا لیں اور تیار شدہ پیسٹ ڈال دیں.اس کو چوکور شکل میں لپیٹ کر دوبارہ سے گول کر دیں، اوپر گھی لگا کر ڈھک کر آدھے گھنٹے کےلئے رکھ دیں۔
  • توا گرم کریں۔ ہر پیڑے کو پتلے پراٹھے کی شکل میں بیل لیں .درمیان میں ایک سوراخ کر کے توے پر ایک طرف سے سینک کر پلٹ دیں پھر گھی لگا کر دونوں طرف سے سنہرا فرائی کر لیں ۔