Go Back

چکن فجیتا چاول کی ترکیب

Prep Time 15 minutes
Cook Time 25 minutes
Total Time 40 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 3

Ingredients
  

ابلے ہوئے چاول

  • چاول 2 کپ (بھگوئے ہوئے)
  • پانی حسب ضرورت
  • نمک 1 کھانے کا چمچ
  • کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ

چکن فجیتا رائس

  • کھانے کا تیل ⅓ کپ
  • پیاز ½1کپ( کٹی ہوئی)
  • سبز شملہ مرچ ½1کپ
  • سویٹ کارن ½ کپ
  • سرخ شملہ مرچ ½1 کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • کالی مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
  • چلی سوس 2 کھانے کے چمچ
  • سویا سوس 1 کھانے کا چمچ
  • منجمدفجیتا حسب ضرورت
  • چکن اسٹاک کیوب 1
  • پانی حسب ضرورت
  • ابلے ہوئے چاول
  • ہرا پیاز (کٹی ہوئی) حسب ضرورت

Instructions
 

  • ابلے ہوئے چاول بنانے کے لئے ایک برتن میں پانی گرم کرکے ابال لیں۔اب اس میں نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر ابلنے دیں۔
  •  اب اس میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر اسی فیصد پکنے تک پکا لیں اور چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

چکن فجیتا چاول بنانے کے لئے 

  • ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں پیاز، ہری اور سرخ شملہ مرچ، سویٹ کارن ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ اب چلی سوس اور سویا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  • اب ایک کڑاہی میں سٹاک کیوب اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس ہونے تک پکائیں۔پھر اس میں ساتے کی ہوئی سبزیاں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  • پیک پر دی گئی ہدایات کے مطابق فجیتا ٹوپنگ فلنگ کو نرم کر لیں
  •  اب سبزیوں کے مکسچر میں فجیتا ٹوپنگ فلنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  • پھر اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر ایک منٹ تک تیز آنچ پر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں ہراپیاز چھڑک کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • چکن فجیتا رائس تیار ہیں