Go Back

کرسپی فرائیڈ چکن ود عربین رائس کی ترکیب

Prep Time 20 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 50 minutes
Cuisine Arabian
Servings 4

Ingredients
  

  • چکن لیگ اور چکن تھائی 10عدد
  • ہاٹ سوس 3کھانے کے چمچ
  • نمک 1کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
  • سرکہ 2کھانے کے چمچ
  • پیپریکا پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
  • مسٹرڈ پیسٹ 1کھانے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
  • میدہ 2 کپ
  • سفید مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
  • کارن فلور ½ کپ
  • نمک 1چائے کا چمچ
  • بیکنگ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
  • ٹھنڈا دودھ 1 کپ
  • ٹھنڈا پانی 2 کپ
  • لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • چِلی سو س 2 کھانے کے چمچ
  • تیل ¼ کپ
  • لہسن پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
  • ہاٹ سوس 1 کھانے کا چمچ
  • لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • باسمتی چاول 2 کپ (بھگوئے ہوئے)
  • پانی 2 کپ
  • چِلی گارلِک سوس 1 کپ
  • چکن یخنی 2 کپ
  • سفید مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
  • ثابت کالی مرچ 08 عدد
  • لونگ 06 عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
  • زرد کھانے کا رنگ 1چائے کا چمچ

Instructions
 

  • چکن میرینیشن بنانے کے لئےچکن پیسیز میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کر لیں۔
  • ا ب ایک باؤل میں چکن، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، ہاٹ سوس، سرکہ اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور تیس سے چالیس منٹ میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • ایک باؤل میں میدہ، کارن فلار، بیکنگ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  • کولڈ بیٹر بنانے کے لئے ایک باؤل میں ٹھنڈا پانی، ٹھنڈا دودھ، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  • سوس بنانے کے لئے ایک باؤل میں چِلی گارلک سوس، نمک، ہاٹ سوس، لیموں کا رس اور چِلی سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • کرسپی چکن بنانے کے لئے چکن پیسیز لے کر ان کو کوٹنگ مکسچر میں اچھی طرح کوٹ کر لیں۔اب اس پر کولڈ بیٹر لگائیں اور دوبارہ کوٹنگ مکسچر میں کوٹ کر لیں۔
  • ھر ایک فرائی پین میں کھانے کاتیل گرم کرکے چکن پیسیز کو تین سے چار منٹ فرائی کر لیں اور پانچ منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب چکن پیسیز کو دوبارہ سے پانچ سے چھ منٹ یا اچھی طرح پکنے تک فرائی کر لیں۔
  • عریبین رائس بنانے کے لئے ایک برتن میں کھانے کا تیل، ثابت کالی مرچیں، لونگ، سفید مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈا ل کر دو سے تین منٹ پکائیں۔اب اس میں پانی , چکن یخنی اور چاول ڈا ل کر پانی پچاسی فیصد خشک ہونے تک پکائیں۔
  • اب اس پر پیلا کھانے کا رنگ ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔پھر ڈھکن اتار کر چاولوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • مزیدار کرسپی چکن وِدعریبین رائس ریسپی تیار ہے