Go Back

انوکھی ٹوئسٹڈ سموسے کی ترکیب

Prep Time 30 minutes
Cook Time 20 minutes
Total Time 50 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 3

Ingredients
  

  • ابلے ہوئے آلو 2 کپ
  • ابلے ہوئے مٹر ½ کپ
  • گاجر (کٹی ہوئی) ½ کپ
  • پیاز (کٹی ہوئی) 1 کپ
  • چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
  • ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
  • لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ

ڈو بنانے کے لیے

  • زیرہ 1 کھانے کا چمچ
  • پانی حسب ضرورت
  • میدہ 4 کپ
  • نمک 1 چائے کا چمچ
  • کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ

Instructions
 

  • ایک باؤل میں ابلے ہوئے آلو، مٹر، گاجر، پیاز، چاٹ مصالحہ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • ڈو بنانے کے لئے: ایک باؤل میں میدہ، زیرہ، کھانے کا تیل، نمک اورپانی ڈال کر نر م ڈوگوندھ لیں اور دس سے پندرہ منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • ٹوسٹڈ سموسہ بنانے کے لئے تیار آٹا لیں اور اسے چار برابر حصوں میں کاٹ لیں۔
  • اب ایک حصہ لیں اور پیڑے کی شکل میں بیل لیں۔
  • پھر بیلی ہوئی ڈو کو گول کٹر کی مدد سے چھوٹی گول شکلوں میں کاٹ لیں۔
  • اب گول شکل میں بیلی ہوئی ڈو پر آلو کی فلنگ رکھیں اور اس پر ایک اور گول شکل کی ڈو رکھ دیں اور سموسے کو سیل کرنے کے لیے کناروں کو موڑ دیں۔
  • پھر تیار سموسوں کو کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک ڈیپ فرائی کریں۔
  • مزیدار ٹوسٹد سموسے تیار ہیں