مٹن کو براؤن پیاز پیس کر ہری مرچ نمک کے ساتھ میرینیٹ کریں۔
اس میں لیموں کا رس، کچا پپیتا، دہی، دھنیا پودینہ کٹا ہوا تیل ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔
پورے مصالحے کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک دوسرے پیالے میں چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پیسے ہوئے بادام کو ملا دیں۔
سفید مرچ کریم مایونیز ناریل ڈالیں اور مٹن کے اوپر پھیلائیں۔ ابلے ہوئے چاول کے ساتھ اوپرکیورا واٹر چوتھائی کپ گھی ڈال کر ایک گھنٹہ تک توے پر پکائیں اور سرو کریں۔