Go Back

کشمیری چانپ

Prep Time 25 minutes
Cook Time 35 minutes
Total Time 1 hour
Cuisine Pakistani
Servings 6

Ingredients
  

  • چانپ 6 عدد
  • سونٹھ 1 چائے کا چمچہ
  •  لہسن 4-5 جوے
  • دار چینی 2-3 ٹکڑے
  • بیسن 1 کپ
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  جاوتری 1 ٹکڑا
  • سرخ مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
  • سونف 1 چائے کا چمچہ
  • الائچی 3 عدد
  •  دہی 1 کپ
  • دودھ 2 کپ
  •  تیل تلنے کیلئے
  • لونگ حسب ضرورت
  • تیزپات حسب ضرورت
  • زیرہ حسب ضرورت

Instructions
 

  • چانپ کو گیلے کپڑے سے صاف کریں اور تھوڑا سا کچل لیں۔
  • صندل، سونف، دار چینی، الائچی، لونگ، تیز پتی، زیرہ، جاوتری کو باریک کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنائیں۔
  • چانپ، دودھ، نمک، مصالحہ پوٹلی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  • اگر چانپ گل جائے اور دودھ خشک ہو جائے تو مصالحے والے برتن میں نکال لیں ورنہ تھوڑا سا دودھ ڈال کر لہسن پیس کر چانپ پر لگائیں۔
  • دہی میں نمک اور لال مرچ ڈال کر پھینٹ لیں، پھر بیسن ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • کڑاہی میں تیل گرم کر کے بیسن کے آمیزے میں چانپ ڈپ کر کے فرائی کریں۔
  • دونوں طرف سے براؤن ہونے پر نکال کر سرو کریں۔