Go Back

میکرونی اینڈ چیز ود دیسی چسکا

Prep Time 25 minutes
Cook Time 20 minutes
Total Time 45 minutes
Cuisine Chinese
Servings 5

Ingredients
  

  •  چکن بریسٹ ایک عدد
  •  میکرونی 200 گرام
  •  چیڈر چیز آدھی پیالی
  • موزریلا چیز آدھی پیالی
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  •  میدہ ایک کھانے کا چمچ
  •  چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  •  لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچیں دو سے تین عدد
  •  ہرا دھنیا حسب پسند
  •  تھائم آدھا چائے کا چمچ
  •  مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
  •  کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Instructions
 

  • چکن بریسٹ کو صاف دھو کر رکھ لیں،ہری مرچوں کو پیس کر تکہ مصالحے کے ساتھ لیموں کے رس میں ملا لیں۔چکن کو اس مصالحے سے اچھی طرح میرینیٹ کر لیں۔
  • میکرونی کو نمک ملے پانی میں اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
  • پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو رکھ کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اس کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو آنچ تیز کرکے فرائی کریں اور چمچ سے کچلتے ہوئے پین سے نکال لیں۔
  • اسی پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر پگھلائیں اور اس میں میدہ ڈال کر بھونیں،جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چکن پاؤڈر کو ایک پیالی گرم پانی میں ملا کر ڈالیں۔
  • مکسچر گاڑھا ہونے پر آ جائے تو اس میں چکن،میکرونی اور کش کئے ہوئے دونوں قسم کے چیز ڈالیں اور ملا کر چولہے سے اُتار لیں۔
  • خوبصورت سی ڈش میں نکال کر اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور خشک تھائم چھڑک کر گرم گرم شروع کریں اور ایک نئے انداز کے میکرونی اینڈ چیز کا لطف اُٹھائیں۔