Go Back

چلی گارلک پرانز

Prep Time 15 minutes
Cook Time 25 minutes
Total Time 40 minutes
Cuisine Chinese
Servings 4

Ingredients
  

  •  جھینگے آدھا کلو
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
  •  خشک لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  •  ہری پیاز ایک سے دو عدد
  •  پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چم
  • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  •  سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
  •  کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Instructions
 

  • اس ڈش کو بنانے کے لئے پہلے چلی آئل تیار کر لیں۔
  • پین میں تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور لال مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  • تین سے چار منٹ بعد چولہے سے اُتار لیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں۔
  • اس دوران صاف کئے ہوئے دھلے ہوئے جھینگوں کو پیالے میں ڈالیں اور اس میں چوپ کیا ہوا ہری پیاز کا سفید حصہ،نمک،لہسن کا پاؤڈر،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر میرینیٹ کریں۔
  • پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ان جھینگوں کو تیز آنچ پر آٹھ سے دس منٹ فرائی کریں۔
  • پھر اس میں تیار کیا ہوا چلی آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  • باریک چوپ کی ہوئی ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
  • ڈش میں نکال کر گرم گرم اُبلے ہوئے چاول یا نوڈلز کے ساتھ انجوائے کریں۔