Go Back

زنگر چکن برگر

Prep Time 30 minutes
Cook Time 20 minutes
Total Time 50 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 7

Ingredients
  

  •  چکن بریسٹ آدھا کلو
  • نمک حسب ذائقہ
  •  لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  •  کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • میدہ ایک پیالی
  •  کارن فلار آدھی پیالی
  •  بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  •  بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
  •  انڈا ایک عدد
  •  سادہ بن چھ سے آٹھ عدد
  •  مایونیز حسب ضرورت
  • ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت
  •  سلاد کے پتے حسب ضرورت
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • چکن بریسٹ کو دھو کر اس کے موٹے پارچے کاٹ لیں اور دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔
  • بڑے پیالے میں میدہ،کارن فلار،بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اسے بغیر پانی ملائے ہوئے الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔
  • پھر اس کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں،ایک حصے میں نمک ملا کر رکھ لیں اور دوسرے حصے میں لال مرچ،کالی مرچ،انڈا اور پانی کا چھینٹا ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔
  • چکن کے پارچوں کو پہلے آمیزے میں لتھیڑ لیں،پھر خشک مکسچر میں رول کر لیں۔
  • کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور ان پارچوں کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  • بن کو درمیان سے کاٹیں،ایک حصے پر مایونیز لگائیں اور دوسرے پر کیچپ لگائیں۔
  • ایک طرف سلاد کا پتہ رکھ کر اس پر فرائی کیا ہوا چکن رکھیں،بند کرکے گرم گرم فرنچ فرائز کے ساتھ شروع کریں۔