Go Back

ماش کی دال گریوی کے ساتھ

Prep Time 15 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 45 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 6

Ingredients
  

  •  ماش کی دال ڈیڑھ پیالی
  •  دودھ دو پیالی
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  ادرک دو انچ کا ٹکڑا
  •  پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
  •  پیاز دو عدد درمیانی
  •  ٹماٹر دو عدد درمیانے
  •  ثابت لال مرچ چار سے چھ عدد
  •  پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  •  پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • دال کو دھو کر گرم پانی میں پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر پانی پھینک کر دودھ ڈال کر اُبال لیں (خیال رہے کہ دال کھلی کھلی رہے)۔
  • دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں نمک،لہسن،ہلدی،پسی ہوئی لال مرچ،گرم مصالحہ اور بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور گھی علیحدہ ہونے پر آدھی پیالی پانی ڈال کر گریوی تیار کر لیں۔
  • فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز،باریک کٹا ہوا ادرک اور ثابت لال مرچوں کو سنہری فرائی کر کے دال پر بگھار لگا دیں۔
  • نمک ملا کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • گرم گرم نان اور تیار کی ہوئی گریوی کے ساتھ شروع کریں۔