Go Back

آلو کا زردہ

Prep Time 15 minutes
Cook Time 20 minutes
Total Time 35 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  آلو (کدوکش کیا ہوا) دو پیالی
  •  گھی دو بڑے چمچے
  •  بادام چار عدد
  •  چاندی کے ورق تین عدد
  •  کیوڑا چند قطرے
  •  دودھ ایک پیالی
  •  چھوٹی الائچی تین عدد
  • پستے چار عدد
  • زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ

Instructions
 

  • بادام اور پستے کو گرم پانی میں ڈال کر چھلکے نرم کر لیں۔
  • ان کے چھلکے اُتار کر گریوں کو باریک کتر لیں۔
  • کدوکش کیے ہوئے آلوؤں کو کھولتے ہوئے پانی میں کچھ دیر رکھنے کے بعد چھان لیں۔
  • گھی گرم کرکے الائچی کے دانے تَل لیں۔
  • جب ان میں خوشبو آنے لگے تو دودھ اور چینی ڈال کر پکنے دیں۔
  • خوب گرم ہو جائے تو آلو ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  • دودھ اور زردے پر دم لگنے کے بعد اس میں کترے ہوئے بادام اور پستے ڈال دیں۔
  • اوپر سے تھوڑا سا کیوڑا چھڑک دیں۔