Go Back

چاکلیٹ لزانیا

Prep Time 20 minutes
Cook Time 45 minutes
Total Time 1 hour 5 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 3

Ingredients
  

  • چاکلیٹ فلیور بسکٹ 200 گرام
  •  کریم چیز ایک پیالی
  • فریش کریم ایک پیالی
  •  کنڈیسنڈ ملک آدھی پیالی
  •  جیلاٹن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  •  کوکنگ چاکلیٹ حسب ضرورت
  •  چاکلیٹ چپ حسب پسند
  •  کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Instructions
 

  • کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر فریزر میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کر لیں۔
  • کریم چیز اور کنڈیسنڈ ملک کو ملا کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  • خوبصورت سے پلیٹر میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور بسکٹ کو ساتھ ساتھ رکھ کر تہہ لگا لیں۔
  • جیلاٹن کو دو چمچ نیم گرم پانی میں چھڑک کر ڈبل بوائلر(ابلتے ہوئے پانی پر پیالے کو رکھ کر)پر پگھلا لیں۔
  • کریم کو فریزر سے نکال کر برف پر رکھ کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں،اس میں جیلاٹن اور کریم چیز ملا کر پھینٹیں۔پھر اس میں چاکلیٹ چپ ڈال کر ہلکا سا ملا لیں۔
  • آدھا مکسچر بسکٹ پر ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیں،بقیہ مکسچر کو فریج میں رکھیں۔
  • جب فریزر والا مکسچر جمنے پر آجائے تو اس پر دو بارہ سے بسکٹ کی تہہ لگائیں اور اس پر بقیہ ٹھنڈا مکسچر ڈال دیں۔ فریزر میں مکمل جمنے کے لئے رکھ دیں۔
  • پیالے میں کش کی ہوئی چاکلیٹ میں کوکنگ آئل ملائیں ور اسے بھی ڈبل بوائلر پر پگھلا لیں۔لزانیا کی ڈش کو فریزر سے نکال کر اس پر پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈال دیں۔