Go Back

چکن پاپ

Prep Time 25 minutes
Cook Time 45 minutes
Total Time 1 hour 10 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  چکن آدھا کلو
  • سفید چنے ایک پیالی
  •  ڈبل روٹی کے سلائسز دو عدد
  •  نمک حسب ذائق
  •  لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
  •  کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  •  انڈے دو عدد
  •  ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • چکن کو صاف دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔پھر اسے چاپر میں لہسن،ابلے ہوئے چنے اور ڈبل روٹی کے سلائسز کے ساتھ باریک پیس لیں۔
  • اس میں نمک،کالی مرچ اور پیپریکا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس مکسچر کو چوکور ٹرے میں لگا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  • پھر اس کے چاک بار کی طرح کے سلائسز کاٹ لیں اور اس میں آئسکریم اسٹک لگا کر رکھ دیں۔
  • انڈوں کو پھینٹ لیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں نمک اور کالی مرچ ملا کر رکھ لیں۔
  • تیار کی ہوئی اسٹکز کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔