Go Back

قلفی

Prep Time 10 minutes
Cook Time 20 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 10

Ingredients
  

  •  1 لیٹر دودھ
  •  کپ چینی
  •  ایک چٹکی برابر سٹرک ایسڈ
  •  ڈبہ (200 گرام) کثیف دودھ
  • چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر (پسی ہوئی الائچی)

Instructions
 

  • ایک چوڑے پین میں دودھ گرم کریں
  • دھیمی آنچ پر اس وقت تک اس میں چمچ ہلاتے رہیں حتیٰ کہ وہ کم ہو کر ایک تہائی باقی رہ جائے
  • جلنے/ جھلسنے سے بچانے کے لیے پین کی سائیڈیں اور پیندا کھرچتے رہیں
  • دوبارہ 3 تا 4 منٹ تک ابالیں
  • دودھ کو دو مساوی حصوں میں تقسیم کریں
  • ایک حصہ ایک جانب رکھ دیں
  • دوسرے حصے پر سٹرک ایسڈ چھڑکیں
  • تھوڑی دیر بعد دودھ دہی کی مانند جم جائے گا
  • اگر دودھ دہی کی مانند نہ جمے، تب بقایا سٹرک ایسڈ بھی اس میں شامل کر دیں
  • مکسچر کو فی الفور پھینٹیں
  • کثیف دودھ، بقایا اُبلا ہوا دودھ اور الائچی پاؤڈر شامل کریں
  • بخوبی مکس (یکجا) کریں
  • قلفی کے سانچوں میں انڈیل دیں
  • فریج کے فریزر والے حصے میں 8 تا 10 گھنٹے تک جمنے کے لیے پڑا رہنے دیں
  • کھانے کے لیے پیش کرنے کے لیے۔ فریج سے باہر نکالیں۔ سانچوں کو پانی میں ڈبوئیں
  • انہیں کھولیں اور قلفی باہر نکالیں
  • ٹکڑوں میں کاٹ کر کھانے کے لیے پیش کریں