Go Back

انڈا پراٹھ

Prep Time 20 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 50 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 3

Ingredients
  

  •  انڈے چار عدد
  • آٹا دو پیالی
  •  میدہ آدھی پیالی
  •  نمک حسب ذائقہ
  • پیاز دو عدد
  •  کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  •  ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  •  ہری مرچیں چار سے چھ عدد
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • آٹا اور میدہ ملا کر اس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گوندھ کر رکھ لیں۔
  • ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں آملیٹ کی طرح باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  • پھر اس میں نمک،کالی مرچ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر فرائی کریں۔
  • آخر میں انڈے اور ہلدی ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ انڈے مکمل طور پر پک جائیں(تین سے چار منٹ)
  • اس آمیزے کو پھیلا کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں ،گندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا کر ان کے درمیان میں یہ آمیزہ بھر کر بند کر دیں۔
  • ہلکے ہاتھ سے پراٹھا بیل کر کوکنگ آئل میں گرم توے پر سنہری فرائی کر لیں۔