Go Back

فرائیڈ مٹن

Prep Time 10 minutes
Cook Time 45 minutes
Total Time 55 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 4

Ingredients
  

  •  گوشت ایک پاؤ
  •  سورج مکھی کا تیل ایک کھانے کا چمچ
  •  پیاز ایک عدد (چوپ کی ہوئی)
  •  لہسن کے جوئے دو عدد (کٹے ہوئے)
  •  ثابت سرخ مرچ ایک عدد (چوپ کر کے بیج نکال لیں)
  •  سبز لوبیا 90 گرام (دو حصہ کر لیں)
  •  فش سوس دو کھانے کے چمچ
  •  لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  •  چینی ایک چائے کا چمچ
  •  پو دینہ تین کھانے کے چمچ (چوپ کیا ہوا)
  •  نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

Instructions
 

  • گوشت میں سے چکنائی نکالیں اور اس کے قتلے بنا لیں
  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور گوشت کو تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ براؤن ہو جائے
  • چمچے کی مدد سے نکال کر کچن پیپر پر پھیلا دیں
  • کڑاہی میں موجود تیل میں پیاز، لہسن ، اور مرچیں ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے فرائی کر یں
  • اس کے بعد پھلیاں ڈال دیں اور چمچ چلاتے ہوئے تین منٹ تک فرائی کر یں
  • فرائی کرنے کے بعد پو دینہ، گوشت فش سوس، لیموں کا رس اور چینی شامل کر لیں اور تین سے چار منٹ تک چمچ چلاتے ہوئے فرائی کر یں
  • اس کے بعد نمک اور کالی مرچ ڈال دیں اور گرم گرم پیش کر یں