Go Back

ایگ فرائیڈ نوڈلز

Prep Time 8 minutes
Cook Time 15 minutes
Total Time 23 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 4

Ingredients
  

  •  نوڈلز 1 کپ
  •  تیل 4 کھانے کے چمچ
  •  ہری پیاز (1/2انچ کے قتلے کاٹل لیں) 4عدد
  •  لیموں(رس نکال لیں) 1 عدد
  •  لہسن کے جوے (چوپ کرلیں) 2 عدد
  •  چکن بریسٹ 1 عدد (بون لیس‘ سلائس کرلیں)
  •  جھینگے(صاف کرلیں) 2 عدد
  •  ووسٹر شائر سوس 1 کھانے کا چمچ
  •  انڈے 2 عدد
  •  ہرا دھنیا گارنشنگ کیلئے

Instructions
 

  • نوڈلز کو اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں اور پھر پانی نتھار کر ایک طرف رکھ دیں
  • ایک فرائی پین میں تیل کی 1/2مقدار گرم کر کے اس میں ہری پیاز ڈال کر 2منٹ تک اسٹر فائی کریں
  • اس کے بعد نوڈلز‘ لیموں کا رس اور سویا سوس ڈال کر 2-3 منٹ تک اسٹر فرائی کریں
  • اب اس کو ایک باؤل میں نکال کر رکھ دیں
  • اب تیل کی باقی مقدار گرم کریں اور اس میں لہسن ‘ چکن بریسٹ اورر جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر اچھی طرح اسٹر فرائی کریں
  • اس کے بعد اس میں ووسٹر شائر سوس اور براؤن شوگر ڈالیں
  • اب انڈے بھی توڑ کر ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے چلائیں
  • اس میں نوڈلز شامل کر کے ہلکے ہاتھ سے ٹوز کریں اور ہلکا سا گرم کر کے سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں