Go Back

اسپیگھیٹی اسٹفڈ میٹ بالز

Prep Time 15 minutes
Cook Time 40 minutes
Total Time 55 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  قیمہ آدھا کلو
  •  اسپیگھیٹی آدھا کلو
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  خشک لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  •  کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  •  کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  •  موزریلا چیز آدھی پیالی
  •  چیڈر چیز آدھی پیالی
  •  ڈبل روٹی کا چورا ڈیڑھ پیالی
  •  انڈے دو عدد
  •  دودھ ایک پیالی
  •  ٹماٹر کا پیسٹ دو پیالی
  •  اجوائن ایک چائے کا چمچ
  •  پارسلے ایک چائے کا چمچ
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • ابلتے ہوئے پانی میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اسپیگھیٹی کو دس سے بارہ منٹ ابال لیں۔
  • دوسری طرف ٹماٹر کے پیسٹ میں نمک،لال مرچ،اجوائن اور پارسلے ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکا لیں۔
  • اسپیگھیٹی کو چھلنی میں ڈال دیں اور پانی اچھی طرح نکل جائے تو اسے ٹماٹر کے ساس میں ملا لیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  • قیمے میں نمک،کالی مرچ،لہسن کا پاؤڈر،کش کیا ہوا چیز،دودھ،انڈے اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • قیمے کے کباب بنا کر ان کے درمیان میں گڑھا کر لیں اور اسپیگھیٹی ساس کو ایک کباب میں بھر کر اوپر سے دوسرے کباب سے بند کر دیں اور ان کو میدے میں رول کر لیں۔دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  • فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور ان کبابوں کو درمیانی آنچ پر سنہری فرائی کر لیں۔
  • چکنی کی ہوئی اوون ٹرے میں اسپیگھیٹی ساس ڈال کر ان اسٹفڈ بالز کو رکھیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ کر نکال لیں۔