Go Back

چکن کریلا

Prep Time 30 minutes
Cook Time 45 minutes
Total Time 1 hour 15 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  • چکن آدھا کلو
  •  کریلے ایک کلو
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  •  پیاز دو عدد
  •  لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  •  ہلدی ایک چائے کا چمچ
  •  سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  •  دہی آدھی پیالی
  •  ٹماٹر تین سے چار عدد
  •  ہرا دھنیا حسب پسند
  •  کوکنگ آئل آدھی پیالی

Instructions
 

  • نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،سفید زیرہ اور دہی کو اچھی طرح ملا لیں اور اس مکسچر سے چکن کو میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  • کریلوں کو چھیل کر درمیان سے کاٹ کر بیج نکالیں اور چھوٹے ٹکڑے کر لیں،ان پر ہلدی اور ایک کھانے کا چمچ نمک لگا کر ایک گھنٹہ دھوپ میں پھیلا کر رکھ دیں۔
  • کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  • کریلوں کو دو سے تین مرتبہ پانی سے دھو کر دبا دبا کر نچوڑ لیں اور اسی تیل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
  • پھر اسی پین میں مصالحہ لگا ہوا چکن اور پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  • چکن گلنے پر بھون کر کریلے ڈال دیں اور اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
  • جب ٹماٹر گل جائیں تو ہلکا سا بھون کر ہرا دھنیا چھڑک دیں،ہلکی آنچ پر پانچ منٹ ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
  • دم پر رکھتے ہوئے ایک چھوٹی سی ڈلی گُڑ کی ڈال دیں تو کریلے کی کڑواہٹ بالکل نکل جائے گی۔
  • گرم گرم چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔