Go Back

ٹماٹر والے کریلے

Prep Time 30 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 1 hour
Cuisine Pakistani
Servings 4

Ingredients
  

  •  کریلے ایک کلو
  •  ٹماٹر تین عدد
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  •  پیاز دو عدد
  •  شملہ مرچ ایک عدد
  •  پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  •  ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  •  گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
  •  کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  •  ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
  •  سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  •  چینی ایک کھانے کا چمچ
  •  ہری مرچیں چار عدد
  •  ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  •  کوکنگ آئل آدھی پیالی

Instructions
 

  • کریلوں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور نمک لگا کر پھیلا کر رکھ دیں۔
  • پندرہ سے بیس منٹ بعد اچھی طرح مل کر دھو لیں۔
  • کوکنگ آئل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
  • پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور پیاز ڈال کر ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں فرائی کئے ہوئے کریلے ڈال دیں۔
  • اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی،گرم مصالحہ،کالی مرچ،کیچپ اور سرکہ ڈال کر ملائیں۔
  • ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  • کریلے گلنے پر آجائے تو اس میں شملہ مرچ،ہری مرچ اور ٹماٹر کے سلائس ڈال دیں۔
  • باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور چینی چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • اس منفرد ترکیب سے بنائے گئے مزیدار کریلوں کو حسب پسند اُبلے ہوئے چاول یا چپاتیوں کے ساتھ شروع کریں۔