Go Back

انڈا دال گھوٹالا

Prep Time 15 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 45 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  چنے کی دال آدھی پیالی
  •  انڈے تین عدد
  •  پیاز ایک عدد
  •  ٹماٹر تین سے چار عدد درمیانے
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  پسی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ
  •  ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  •  ہری مرچیں تین سے چار عدد
  •  ہرا دھنیا حسب پسند
  •  کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Instructions
 

  • چنے کی دال کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں،پھر اس میں ہلدی،لال مرچیں اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ابال کر گلا لیں(لیکن دال کھلی کھلی رہے)
  • آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں ٹماٹر ڈال کر ڈھک کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔
  • ٹماٹر کو اچھی طرح بھونتے ہوئے اس میں نمک اور ابلی ہوئی دال ملائیں اور آخر میں انڈے شامل کرکے ملا لیں۔
  • باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور چولہے سے اتار لیں۔