Go Back

قیمہ بھرے آلو

Prep Time 20 minutes
Cook Time 55 minutes
Total Time 1 hour 15 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 8

Ingredients
  

  •  قیمہ ایک کلو
  •  نمک اور مرچ حسب ذائقہ
  •  انار دانہ تھوڑا سا
  •  آلو ڈیڑھ کلو
  •  پیاز ایک عدد
  •  گھی ایک پاؤ
  •  بیسن کھانے کے چھ چمچ

Instructions
 

  • تیز نوکیلے چاقو سے آلو کا اندرونی گودا نکال لیں
  • خیال رکھیں کہ آلو کے اطراف کا کنارہ موٹا باقی رہے یعنی آپ اس کا گود انکال کر اسے اندر سے کھوکھلے کر لیں
  • پیاز باریک کاٹ کر گھی میں بادامی کر لیں
  • اس پیاز میں قیمہ میں نمک، مرچ، انار دانہ شامل کر کے خوب بھونیں یہاں تک پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گھی چھوڑ دیں تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں
  • اب کھوکھلے آلوؤں میں قیمے کا آمیزہ بھر یں
  • بیسن میں تھوڑا سا نمک مرچ ملا کر گاڑھا گاڑھا گھول لیں
  • آلو میں قیمہ بھرنے کے بعد بیسن آلو کے منہ پر لگا دیں تاکہ قیمہ باہر نہ نکل سکے
  • کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور اس میں آلوؤں کو تل لیں
  • جب آلو سرخ ہو جائیں تو نکال لیں
  • ان کو سلاد کے ساتھ پیش کر یں، کافی لذیذ ہوں گے