Go Back

اسپائسی بیف کری

Prep Time 20 minutes
Cook Time 50 minutes
Total Time 1 hour 10 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  گائے کا گوشت 1/2 کلو(انڈر کٹ‘اسٹرپس کاٹ لیں)
  •  پیاز(سلائس کاٹ لیں) 1 عدد(چھوٹا)
  •  ادرک‘لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
  •  فش سوس 1 کھانے کا چمچہ
  •  سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ
  •  براؤن شوگر 1 چائے کا چمچہ
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  تیل 4 کھانے کے چمچے
  •  کارن فلور 1 کھانے کا چمچہ
  •  ہری پیاز(چوپ کی ہوئی) 1 کپ
  •  بیمبو شوٹ(چوپ کی ہوئی) 1 کپ
  •  ہری مرچیں(چوپ کر لیں) 3 عدد
  •  تازی لال مرچیں 2 عدد(چوپ کر لیں)
  •  بے بی کارن 1کپ

Instructions
 

  • گوشت کو دھو کر خشک کریں۔
  • پیالے میں ادرک‘لہسن پیسٹ‘پیاز‘براؤن شوگر‘سویا سوس‘نمک اور گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے 2 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • سوس پین 2 کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے بیمبو شوٹ‘بے بی کارن‘ہری پیاز‘ہری و لال مرچیں ڈال کر فرائی کرکے الگ پلیٹ میں نکال کر رکھیں۔
  • اسی سوس پین میں باقی تیل گرم کرکے گوشت ڈال کر فرائی کریں۔
  • گوشت کا رنگ بدل جائے تو پانی میں کارن فلور گھول کر ڈال دیں گریوی گاڑھی ہونے لگے تو فش سوس اور فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال کر 1 منٹ تک پکائیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر شروع کریں۔