Go Back

اچاری ٹینڈے

Prep Time 20 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 50 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 4

Ingredients
  

  •  ٹینڈے آدھا کلو
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  •  پیاز ایک عدد
  •  پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  •  زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  •  دھنیاپسا ہوا آدھا کھانے کا چمچ
  •  ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  •  ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • اچار مصالحہ بنانے کے لئے دو ثابت لال مرچ ،میتھی ،رائی دانہ،کلونجی،سونف اور دھنیا سب آدھا آدھا چائے کا چمچ لے کر بھونیں اور گرائینڈر میں پیس لیں پھر اس میں نمک اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر مکس کریں اچار مصالحہ تیار ہے۔
  • ٹینڈوں کو دھوکر چھیل لیں اور درمیان سے کٹ لگالیں پھر ایک پیالے میں پسی ہوئی پیاز،ادرک لہسن ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی ،نمک اور ایک کھانے کا چمچ تیار کیا ہوا اچار مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں اس مصالحے کو ٹینڈوں میں اچھی طرح بھردیں۔
  • پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور ساتھ ہی سفید زیرہ ڈال دیں ۔
  • پھر اس میں لال مرچ ،نمک،اچار مصالحہ،دھنیا پاؤڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے بھون لیں۔
  • ٹینڈوں کو مصالحے میں ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔