Go Back

ربڑی ملک

Prep Time 30 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 1 hour
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  دودھ چار پیالی
  •  چینی آدھی پیالی
  •  کنڈیسنڈ ملک چار کھانے کے چمچ
  •  ربڑی ایک پیالی
  •  چائنیز نوڈلز آدھی پیالی
  •  بادام پستے حسب پسند
  •  چھوٹی الائچی دو سے تین عدد

Instructions
 

  • دودھ کو اُبالنے رکھیں،الائچی کے دانے نکال کر چینی کے ساتھ پیس لیں اور دودھ میں ڈال کر دودھ کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  • جب دودھ گاڑھا ہونے پر آ جائے تو اس میں باریک کٹے ہوئے بادام پستے اور کنڈیسنڈ ملک شامل کریں اور دو سے تین اُبال آنے پر چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  • نوڈلز کو اُبلتے ہوئے پانی میں دس سے بارہ منٹ اُبالیں اور چھان کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
  • خوبصورت پیالوں میں گاڑھا کیا ہوا دودھ نکال کر اس میں نوڈلز اور ربڑی ڈال کر سرو کریں۔