Go Back

لسوڑے کا گودا

Prep Time 15 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 45 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 3

Ingredients
  

  •  لسوڑے کا گودا آٹھ چھٹانک
  •  گلاب کا عرق ڈیڑھ سیر
  •  چینی دانے دار آٹھ چھٹانک

Instructions
 

  • پکے ہوئے لسوڑے لو اور انہیں توڑ کر کھول لو
  • اندر کا گودا صاف کر لیں۔ کیونکہ اس کے ساتھ بیج اور چپچپا مادہ لگا ہوتا ہے
  • اس طرح صاف کیا ہوا آدھ سیر گودا ایک سیر گلاب کے عرق میں قریباً آدھ گھنٹہ تک دھیمی دھیمی آنچ پر پکائیں
  • نچوڑ یا اس عرق کو پھر چھان لیں
  • مگر چھانتے وقت اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ چھلکے وغیرہ نہ آجائیں
  • پھر ایک سیر پسی ہوئی چینی اور آدھ سیر گلاب کے عرق کے ساتھ دس منٹ تک ابال کر سادہ شربت بنائیں
  • جسے پہلے تیار کئے ہوئے عرق میں ڈال کر دس منٹ تک اس پر ابالیں
  • جب تک کہ یہ اچھے شربت کی شکل نہ اختیار کرے