Go Back

آم چٹنی

Prep Time 15 minutes
Cook Time 45 minutes
Total Time 1 hour
Cuisine Pakistani
Servings 10

Ingredients
  

  •  کچے آم چھیل کر قتلوں میں کاٹے ہوئے ایک کلو
  •  چینی ایک کلو
  •  سرکہ ایک کپ یا مرضی کے مطابق
  •  پسا ہوا نمک دو بڑے چمچ (اوپر سے برابر کرکے)
  •  گرم مصالحہ، کالی مرچ، دارچینی، موٹی الائچی اور سفید زیرہ، ہم وزن (ہر چیز 30 گرام یا آدھ چھٹانک کے قریب)

Instructions
 

  • پھانکوں میں چینی اور نمک اچھی طرح ملاکر ایک گھنٹہ رکھ دیں
  • اس طرح پھانکیں کافی پانی چھوڑیں گی
  • جب چینی اور نمک حل ہوجائیں تو دھیمی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں
  • تمام مصالحہ اور سرخ مرچیں بھی ایک پوٹلی میں باندھ کر (پوٹلی ڈھیلی ہو) اُبلتی پھانکوں میں ڈال دیں
  • جب آموں کا فالتو پانی خشک ہوجائے تو سرکہ ڈال کر پھر پکائیں (صرف چند منٹ پکائیں)
  • اب مصالحے والی پوٹلی نکال دیں
  • چٹنی تیار ہے
  • بوتلیں صاف اور خشک تیار رکھیں
  • گرم چٹنی ہی بوتلوں میں ڈال کر اوپر صاف کپڑا دے دیں
  • پندرہ بیس منٹ کے بعد بوتلوں کے ڈھکن اچھی طرح بند کرلیں