Go Back

کھجور کی چٹنی

Prep Time 20 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 50 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 4

Ingredients
  

  •  کھجور 15-20 عدد
  •  زیرہ 2 چائے کے چمچے
  •  سونف 1/4 چائے کا چمچہ
  •  گڑ (پسا ہوا) 1/2 کپ
  •  املی کا گودا 1 کپ
  •  لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
  •  سونٹھ 1 چائے کا چمچہ
  •  کالا نمک 1 چائے کا چمچہ
  •  نمک حسب ذائقہ

Instructions
 

  • کھجور کو دھو کر صاف کر لیں اس کے بیج نکال کر اسے باریک چوپ کر لیں۔
  • زیرے اور سونف کو توے پر بھون لیں تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے تو پیس لیں۔
  • ایک سوس پین میں کھجور‘گڑ‘املی کا گودا‘لال مرچ پاؤڈر‘سونٹھ‘کالا نمک‘نمک اور بھون کر پسا ہوا زیرہ اور سونف ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  • اس میں 1 کپ پانی شامل کریں اور درمیانی آنچ پر اُبال آنے تک پکائیں۔
  • اُبال آنے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور 6-8 منٹ تک مزید پکائیں۔
  • مزیدار کھجور کی کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے۔
  • پکوڑوں کے ساتھ افطار کا لطف دوبالا کیجئے۔