Go Back

سبزیوں کے چپلی کباب

Prep Time 15 minutes
Cook Time 30 minutes
Total Time 45 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  پالک 200گرام
  •  آلو دو عدد درمیانے
  •  گاجر ایک عدد
  •  مٹر ایک پیالی
  •  سیم کی پھلی دس سے بارہ عدد
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  •  پیاز دو عدد درمیانی
  •  ٹماٹر دو عدد درمیانے
  •  کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  •  بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  •  پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  •  انار دانہ ایک چائے کا چمچ
  •  انڈے دو عدد
  •  مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کرلیں ،ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
  • مٹر،گاجر اور سیم کی پھلی(باریک کٹی ہوئی)کو ہلکا سا ابال کر کچل لیں ۔آلوؤں کو بھی ابال کر کچل لیں ۔پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کرلیں، انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر ایک منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
  • تمام سبزیوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک ،ادرک لہسن ،لال مرچ ،دھنیا زیرہ ،پسا ہوا انار دانہ ،فرائی کی ہوئی پیاز،انڈے اور مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اس مکسچر کے کباب بنا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں ،پھر اسے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔