Go Back

ایگ فنگرز

Prep Time 15 minutes
Cook Time 35 minutes
Total Time 50 minutes
Cuisine Pakistani
Servings 5

Ingredients
  

  •  انڈے پانچ سے چھ عدد
  •  نمک حسب ذائقہ
  •  ہری پیاز دو سے تین عدد
  •  کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  •  پیپر یکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  •  میدہ آدھی پیالی
  •  کارن فلار دوکھانے کے چمچ
  •  ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
  •  کوکنگ آئل حسب ضرورت

Instructions
 

  • انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک ،کالی مرچ ،آدھا چائے کا چمچ پیپر یکا پاؤڈر اور باریک کٹی ہوئی ہری پیاز(چاہیں تو اس میں ریشہ کیا ہوا چکن تکہ بھی شامل کیا جا سکتاہے)شامل کردیں۔
  • چکنے کئے ہوئے پین میں ان پھینٹے ہوئے انڈوں کو ابلتے ہوئے پانی پر رکھ کر ڈھک دیں اور پندرہ سے بیس منٹ اسٹیم کرلیں۔
  • چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرکے ان کے سلائیسز کاٹ لیں۔
  • میدے میں کارن فلار،ڈبل روٹی کا چورا،نمک اور پیپر یکا پاؤڈر ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے یخ ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ تیار کرلیں۔
  • تیار کئے ہوئے ایگ فنگرز کو اس آمیزے میں ڈپ کرکے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔