پریشر ککر میں تیل اور گھی گرم کریں، اس میں لونگ اور دار چینی ڈال کر کٹی ہوئی پیاز، ادرک اور لہسن کے ساتھ بھونیں، پیاز کے نرم ہونے تک بھونیں، مٹن ڈالیں، 10 منٹ تک بھونیں، ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر 10 منٹ تک اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
بھیگی ہوئی چنا کی دال ڈالیں، 5 منٹ بھونیں، 6 کپ پانی ڈالیں، ککر بند کریں، آنچ کم کریں، تقریباً 15 منٹ تک پکائیں، لیموں کا رس ڈالیں، دال پوری رہ جائے، تازہ دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔