Kabab
Ingredients
- 1/2 kg Chicken Breast
- Salt to taste
- 2-3 cloves Garlic
- 2 nos Orange
- 1 nos Capsicum
- 2 nos Onion
- 1 tsp Turmeric
- 1 tsp Crushed Red Chilli
- 1 nos Lemon
- Cooking oil as per requirement
Instructions
- Wash the chicken breast and put it in the freezer and when it hardens, cut it into squares.
- Grate the lemon peel in a bowl and add two tablespoons of lemon juice.
- Add crushed garlic, turmeric and red pepper to it and mix.
- Add chicken pieces, diced capsicum and onion and kino pieces to this spice mixture. Refrigerate for half an hour.
- Heat a grill pan on medium heat for eight to ten minutes and add two to three tablespoons of cooking oil.
- Thread the marinated chicken pieces and vegetables onto small skewers and grill on a grill pan over high heat.
- Put the remaining spices in the middle on the herbs. When cooked from all sides, remove from the stove.
- Delight the kids by serving these instant kebabs with mayonnaise.
کباب
Ingredients
- چکن بریسٹ آدھا کلو
- نمک حسب ذائقہ
- لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
- کینو دو عدد
- شملہ مرچ ایک عدد
- پیاز دو عدد
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
- لیموں ایک عدد
- کوکنگ آئل حسب ضرورت
Instructions
- چکن بریسٹ کو دھو کر فریزر میں رکھ دیں اور جب سخت ہو جائے تو اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
- ایک پیالے میں لیموں کا چھلکا کھرچ کر نکال لیں اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس بھی شامل کر دیں۔
- اس میں کچلا ہوا لہسن،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ملائیں۔
- مصالحے کے اس مکسچر میں چکن کی بوٹیاں،چوکور کٹی ہوئی شملہ مرچ اور پیاز اور کینو کے ٹکڑے ڈال دیں۔آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
- گرل پین کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ گرم کریں اور اس پر دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں۔
- میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں اور سبزیوں کو چھوٹی سیخوں پر لگا لیں اور گرل پین پر تیز آنچ پر گرل کر لیں۔
- درمیان میں بچا ہوا مصالحہ بوٹیوں پر ڈالتے جائیں۔جب ہر طرف سے پک جائے تو چولہے سے اُتار لیں۔
- ان جھٹ پٹ بننے والے کبابوں کو مایونیز کے ساتھ پیش کرکے بچوں کو خوش کر دیں۔